چاند پر قدم رکھ کر دنیا کا نیا دعوی سامنے آگیا

0
39

ہاٹ لائن نیوز : روسی خلائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چین کے تعاون سے چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کےمطابق روسی خلائی ایجنسی کےسربراہ یوری بوریسوف نےدعویٰ کیاہےکہ چین اورروس ایک مشترکہ منصوبے پرکام کررہےہیں، جسکے تحت 2033 سے2035ء تک چاند پر ایک جوہری پاور پلانٹ نصب کیا جائے گا۔

سابق روسی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ روس کے پاس خلائی ایٹمی توانائی میں تجربہ اور مہارت ہے، جس میں وہ چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یوری بوریسوف نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ایک پاور پلانٹ کو چاند کی سطح پر پہنچانا اور اسے اگلے 10 سے 11 سالوں میں نصب کرنا ہے، اس کے لیے ہم اپنے چینی دوستوں کیساتھ مل کرکام کررہےہیں۔

Leave a reply