پاکستانی باؤلرز نے 71 سالہ تاریخ بدل ڈالی

0
114

ہاٹ لائن نیوز : پرتھ میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ کے والکا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلرز عامر جمال اور خرم شہزاد نے پاکستان کرکٹ کی 71 سالہ تاریخ بدل دی۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، دونوں فاسٹ باؤلرز نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ عارف بٹ نے یہ کارنامہ آخری مرتبہ 1964 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران انجام دیا تھا۔

Leave a reply