تعلیمی بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ ؟

0
86

ہاٹ لائن نیوز: نگران پنجاب حکومت کا9تعلیمی بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے روبرو چیلنج کردیا گیا ۔

غلام محی الدین سمیت 4 شہریوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز اسمبلی کے منظور شدہ قانون کے تحت منتخب حکومت نے بنائے، نگران حکومت نے انتظامی حکم کے ذریعے تعلیمی بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیوروکریسی نگران حکومت کا فائدہ اٹھا کر تعلیمی بورڈز کی عمارتوں کو ہڑپ کرنا چاہتی ہے، تعلیمی بورڈز کی عمارتیں چھیننا لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے،نگران دور میں پنجاب کی بیوروکریسی آئینی و قانونی حدود سے تجاوز کر کے فیصلے کر رہی ہے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی آئینی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے،الیکشن کمیشن کی غفلت کی وجہ سے نگران حکومت کے فیصلوں کیخلاف عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے، الیکشن کمیشن غفلت چھوڑ کر نگران حکومت کو تعلیمی بورڈز ختم کرنے سے روکے ۔

Leave a reply