ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

0
54

ہاٹ لائن نیوز : ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کیمطابق واقعہ ضلع خیبر کے دور دراز متاثرہ علاقے بازار زخہ خیل میں صبح سویرے پیش آیا جہاں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں سوئے ہوئے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہو گیا۔

Leave a reply