کپتان کو بڑا دھچکا

3
109

اسلام آباد : (ہاٹ لائن نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ نیب نےکپتان کیخلاف سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کے معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع کئے گئے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے اگست 2022ء میں ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکھٹے کیے تھے ، جس میں 4 ارب 32 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی ، کپتان پر فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوچکی ہے۔ نیب نے کیس کی شکایت کی تصدیق کردی ہے اور اس کو انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم ان دنوں سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں ۔

3 comments

  1. najlepszy sklep 4 March, 2024 at 02:18 Reply

    After I originally commented I seem to have clicked the -Notify me when new comments are added- checkbox and
    now whenever a comment is added I get four emails with
    the same comment. There has to be a way you are able to remove me from that service?
    Many thanks! I saw similar here: e-commerce and also here: najlepszy sklep

Leave a reply