کپتان کاوکیل بھی شکنجے میں

0
142

ہاٹ لائن نیوز: عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کانسٹیبل جاوید ہمایوں کے مطابق ریڈیو پاکستان چوک کی جانب سے وکیل نے سپریم کورٹ کے سامنے یو ٹرن پر مجھ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ یو ٹرن پر میں نے شیر افضل مروت کو آگے بڑھنے کا اشارہ کیا۔

ایف آئی آر میں کانسٹیبل کا مزید کہنا تھا کہ وکیل کو سمجھ نہیں آئی، اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ شیر افضل مروت گاڑی سے باہر نکلے اور اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ سپریم کورٹ کی پارکنگ میں چلے گئے۔ میں نے بھی واپس جا کر پوچھا کہ آپ نے 2 بار گاڑی مجھ پر کیوں چڑھانے کی کوشش کی جس پر مجھے دھمکیاں اور گالیاں دی گئیں اور شیر افضل مروت اور اس کے 2 ساتھیوں نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کانسٹیبل کی شکایت پر عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply