کیااساتذہ واقعی رہاہورہےہیں؟

0
184

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نظر بند ایک سو چودہ اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے نظر بند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ، دوران سماعت جسٹس شکیل احمد کے روبرو ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔درخواستوں میں ڈپٹی کمشنرز کے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے نظر بندی کے آرڈرز خلاف قانون جاری کیے ، لہذا عدالت نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیکر تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ گرفتار اساتذہ پینشن رولز میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف سراپا احتجاج تھے ، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اساتذہ کو نظر بند کیا گیا تھا ۔

Leave a reply