سیکنڈری سکول کے 128 ملازمین کی عدالت سے اپیل

0
56

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانولہ سکینڈری سکول بورڈ کے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے بورڈ اور پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے عبدالوحید وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے ایڈووکیٹ محمد مسلم اور دیگر پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،انتظامیہ نے عدالتی حکم کو نظر انداز کر دیا، بورڈ انتظامیہ نے من پسند افراد کو بھرتی کر کے ان کو مستقل کر دیا،عدالت بورڈ کی طرف سے مستقل کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے،آسامیوں پر قانون کے مطابق تعیناتیاں کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply