کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار

0
13
کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی میں ملوث ایک خطرناک گروہ کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محکمہ ایکسائز کا ایک حاضر سروس انسپکٹر بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ شہریوں کو اغوا کر کے مختصر وقت میں تاوان وصول کرنے میں ملوث تھا اور اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر پولیس وردی بھی استعمال کی جاتی تھی تاکہ شہریوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک شہری کو اغوا کر کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا تھا۔ گرفتار افراد سے چار پستول اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی جس میں ملزمان کو جال بچھا کر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں حامد (ایکسائز انسپکٹر)، عرفان، شاہزیب، شہریار، عامر، آفاق، جمشید اور زین عرف ڈوگر شامل ہیں۔

Leave a reply