
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں جن کی اب ان کی بہن رمشا اقبال نے تصدیق کر دی ہے۔
رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو ہوگا، جبکہ یہ رشتہ مکمل طور پر دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے طے پایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مومنہ کے ہونے والے شوہر محمد حمزہ حبیبی ہیں اور ان کا تعلق اداکارہ کے قریبی رشتہ داروں سے نہیں ہے۔
دوسری جانب مومنہ اقبال اس وقت ایک قانونی معاملے کا سامنا بھی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
رمشا اقبال کے مطابق کیس میں قانونی کارروائی جاری ہے اور متعلقہ اداروں نے اس پر مثبت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ معاملے میں ملوث مبینہ شخصیت کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان کو حکومتی سطح پر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جبکہ مومنہ کے ہونے والے سسرال کو بھی تحفظ دیا گیا ہے کیونکہ انہیں بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
رمشا اقبال نے کہا کہ وہ مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی کریں گی اور اس سلسلے میں قانونی تجربہ بھی رکھتی ہیں۔









