
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی کارکردگی سے متعلق مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں انتخابات میں شکست کے تاثر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر کئی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کچھ حلقوں میں پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے۔ ان کے مطابق متعدد امیدوار بہت کم ووٹوں کے فرق سے ہارے، اس لیے نتائج کو مکمل ناکامی قرار دینا درست نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں پارلیمانی نظام کے تسلسل کے لیے مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے مرحلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، تاہم اس عمل میں کسی وزارت کا حصہ نہیں لینا چاہیے۔









