کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 16 افراد ہلاک

0
112

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ وینزویلا میں گران ماریسکل ڈی آیاکوچو ہائی وے پر پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ہائی وے پر پہلے ہونے والے حادثے کی وجہ سے گاڑیاں رک گئی تھیں اور ہائی وے کلیئر ہونے کا انتظار کر رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار ٹرک قطار میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

چیف فائر آفیسر جوان گونزالیز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا۔

جوآن گونزالیز کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply