ڈاکٹر یاسمین راشد کی مریم نواز پر تنقید

0
30

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دھشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی ، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دے ہم تمہاری طرح نہیں ہیں ، اگر ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک ہم رہا ہو چکے ہوتے ، ہمارا لیڈر رہائی کیلئے ڈیل نہیں کرے گا اس کی یہی بات تو اچھی ہے ، ہم نے ڈیل کرنی ہوتی تو ہم ایک سال سے جیل نہ کاٹ رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کاروائی نہیں ہونے دے رہی کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا ، صنم۔جاوید اور عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کو چار چاند لگا دیئے ہیں ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ مزاحمت کی علامت بن گئی ہیں ، جیل کی سختیاں صنم۔ جاوید اور عالیہ حمزہ کا جزبہ کم نہیں کر سکیں ، انہوں نے سیاسی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، صنم جاوید آج بھی سرگودھا جیل سے مسکراتی ہوئی عدالت میں پیش ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز آپ کو مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہو گئی ہیں اگر آپ بھرتی نہیں ہوئی تو پولیس کی یونیفارم پہنچا جرم ہے ، پولیس کی یونیفارم پہننے کی قانون میں سزا ہے ، مریم نواز کیخلاف کاروائی ہونی چاہئیے ۔

Leave a reply