ڈالر سستا ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

0
119

ہاٹ لائن نیوز : ڈالر کی قدر میں مزید کمی اور روپیہ مضبوط، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

منگل کو انٹر بینک کھلنے پر ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.50 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 352 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 365 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a reply