تحریک انصاف کواجازت مل گئی

0
64

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 6 فروری کوجواب طلب کرلیا ۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری نے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام الیکشن کے موقع پر پی ٹی ائی امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے ، الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، عدالت امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکے اور الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے ۔

Leave a reply