چینی کی قیمت میں حیرت انگیزکمی

0
69

 

ہاٹ لائن نیوز : نگران حکومت پنجاب کے چینی اسمگلنگ اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے اثرات مرتب ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے عوام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث چینی کی قیمت 192 سے کم ہو کر 140 روپے فی کلو تک آگئی ہے۔

چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد 192 روپے فی کلو فروخت ہونےوالی چینی اب 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں کے لیے چینی کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

Leave a reply