چینی کی قیمتیں کون طے کرےگا ، فیصلہ محفوظ

0
110

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتیں مقررکرنیکا اختیارکین کمشنر کودینے کیخلاف دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے دلائل دئیے ، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل دئیے ، درخواست گزاروں کی جانب سے شہزاد عطا الہی سمیت دیگر وکلا نے دلائل دئیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن رولز کے برعکس ہے ۔

Leave a reply