چینی شہری کے پیٹ سے بچپن میں نگلا گیا تھرمامیٹر 20 سال بعد نکال لیا گیا

0
13
چینی شہری کے پیٹ سے بچپن میں نگلا گیا تھرمامیٹر 20 سال بعد نکال لیا گیا

چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر وینزو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص کے پیٹ سے ڈاکٹرز نے وہ تھرمامیٹر نکال لیا جو اس نے مبینہ طور پر بچپن میں نگل لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص پیٹ میں درد کی شکایت کے باعث اسپتال پہنچا جہاں مختلف طبی ٹیسٹ کے دوران اس کے جسم کے اندر ایک غیر معمولی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں معائنے میں معلوم ہوا کہ یہ ایک تھرمامیٹر ہے جو کافی عرصے سے اس کے جسم میں موجود تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ تھرمامیٹر کی نوک آنتوں کے انتہائی قریب تھی جس کے باعث اندرونی زخم، آنت پھٹنے اور شدید خون بہنے جیسے خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔ صورتحال حساس ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے محتاط طریقے سے تقریباً 20 منٹ میں کامیاب آپریشن انجام دیا۔
طبی ماہرین کے مطابق تھرمامیٹر وقت کے ساتھ اپنی اصل حالت کھو چکا تھا اور اس پر موجود نشانات بھی واضح نہیں رہے تھے۔
مریض نے بتایا کہ اس نے بچپن میں تقریباً 12 سال کی عمر میں غلطی سے تھرمامیٹر نگل لیا تھا، لیکن خوف کی وجہ سے یہ بات کسی کو نہ بتا سکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اسے کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہوئی اور یہ واقعہ اس کے ذہن سے بھی نکل گیا۔

Leave a reply