
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 776 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔








