پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی

0
33

پرویز الہی اور دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا مقدمہ، سابق وزیر اعلی پنجاب اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی،سابق وزیر اعلی کو جیل سے عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا،پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی،اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے اس کیس پر سماعت کی، چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے، پرویز الٰہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے جس سے ان کی ہڈی فریکچر ہوئی اور وہ ابھی بھی ٹھیک نہیں ہوئے ڈاکٹر نے ان کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا ہے،پرویز الہی کے دس شریک ملزمان عدالت میں حاضری کے لئے پیش ہوئے،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ کا چالان جمع کروایا ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں گریڈ سترہ میں بھرتی ہونے والوں امیدوار ملزمان میں شامل ہیں، پنجاب اسمبلی میں تحریری امتحان میں فیل ہونے والے ملزموں کو گریڈ سترہ میں ملازمتیں دی گئیں، بھرتی ہونے والے ملازمین وقاص سرور، طاہر احمد، سمیع اللہ ٫ محمد امین، دانیال ستار خان٫ محمد اعجاز ٫ محمد حیدر شفقت ٫ زیب الحسن٫ مختار احمد اور محمد عاقف شامل ہیں، پرویز الہی اور محمد خان سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ نمبر 09/23 درج کیا ہوا ہے۔

Leave a reply