چیف الیکشن کمیشز کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

0
60

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست عدالتی وقت میں کمی کی بنا پر کل تک ملتوی کردی ۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کوفریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لیے گئے بیان حلفی میں سنگین غلطیاں کی گئیں ہیں ، الیکشن کمیشن نے اس پر کاروائی نہیں کی ، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی نفی کی ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرائض میں غفلت برتنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ، عدالت بیان حلفی میں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply