مسلح افواج کا کشمیریوں کو خراج تحسین

0
59

ہاٹ لائن نیوز : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج نے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے اور کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزادی کی دلیرانہ جدوجہد کی کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

Leave a reply