چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

0
52

ہاٹ لائن نیوز : کراچی پولیس اہلکار چور نکلے، محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف پولیس کی کارروائی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے تھانہ سٹیل ٹاؤن کے علاقے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے سٹیل مل کی پراپرٹی کی پی ایم ٹی سے تانبے کی تار چوری کر لی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات میں پولیس کانسٹیبل محمد عبدالغفور، ثاقب نذیر ،علی ارشد، اوربلال ملوث تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کانسٹیبل عبدالغفور ،کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل ثاقب نذیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کیمطابق تمام ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply