بے قابو کار نے پورا خاندان کچل ڈالا

0
63

ہاٹ لائن نیوز ب کراچی میں ناگن چورنگی پل کے قریب تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو کچل دیا ۔ دو بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مرنے والے بھائیوں کی شناخت 18 سالہ اشوک اور 22 سالہ بالی کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ عینی شاہد کے مطابق دو تیز رفتار کاریں دوڑ رہی تھیں اور ایک کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے اور وہ چند روز قبل مزدوری کے لیے لاڑکانہ سے کراچی آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں دو افراد سوار تھے جو شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہے تھے اور واقعے کے بعد دونوں افراد فرار ہوگئے۔

پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a reply