شناختی کارڈ اب گھر بیٹھے بنوائیں

0
108

ہاٹ لائن نیوز : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خصوصی افراد کی سہولت کے لیے اپنی شاندار سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق خصوصی افراد اب گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے جس کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1777 جاری کر دی گئی ہے۔

شہری اب اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

اب خصوصی افراد ہیلپ لائن سے تمام معلومات حاصل کر سکیں گے، انہیں ہیلپ لائن سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نادرا نے رواں سال مارچ میں شہریوں کے لیے اسمارٹ فونز کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرائی تھی۔

Leave a reply