معروف برانڈز کے خلاف ‘فلسطین کولا’ متعارف

0
40

سویڈن کے شہر مالمو میں 2 فلسطینی بھائیوں نے ‘Palestine Cola’ نامی سافٹ ڈرنک مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے۔ کوکا کولا اور پیپسی کولا کے متبادل کے طور پر لانچ کیے گئے اس سافٹ ڈرنک کا مقصد ان لوگوں کے لیے ہے جو اسرائیل کی حمایت کرنے والی تنظیموں کا سامان نہیں خریدنا چاہتے۔

معروف یورپی برانڈز کے عالمی بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اب فلسطین سے مصنوعات بھی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یورپ میں مقیم عرب یورپی حکومتوں کی دوغلی پالیسیوں پر سخت ناراض ہیں۔

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختص سوشل میڈیا پیجز پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دو فلسطینی بھائیوں کو سافٹ ڈرنک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Leave a reply