جنرل الیکشن میں دفعہ 144 کیوں لگائی ؟

0
67

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، نگران حکومت پنجاب سے 6 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہدبلال حسن نے شہری مزمل اختر شبیر کی درخواست دائر پر سماعت کی۔

ایڈوکیٹ اظہرصدیق نےدرخواستگزار کی جانب سے دلائل دئیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ہونے والے ہیں، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے، اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا۔

Leave a reply