چائے پینے کی عادت دل کی صحت پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

0
19
چائے پینے کی عادت دل کی صحت پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

**اسلام آباد: ** چائے کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی تحقیق میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں، جس کیمطابق مناسب مقدار میں چائے پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے، تاہم چائے کا درجہ حرارت بھی صحت پرکافی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

جرنل آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں 30 سے 79 سال کی عمر کے 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی چائے پینے کی عادات اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کی تقریباً 9 سال تک نگرانی کی گئی، جس دوران دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے ہزاروں کیسز سامنے آئے۔

تحقیق کے نتائج کیمطابق ہفتے میں کم از کم3دن چائے پینےوالے افراد میں دل کی بیماریوں کا خطرہ چائے نہ پینے والےافرادکے مقابلے میں تقریباً 11 فیصد کم دیکھا گیا۔ محققین کیمطابق سیاہ چائےکے استعمال سے بھی ممکنہ فوائدسامنے آئے۔

تاہم، بہت زیادہ گرم چائے پینے والوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 16 فیصد زیادہ پایا گیا، جبکہ نسبتاً کم گرم چائے پینے والوں کے نتائج بہتر تھے۔

ماہرین کے مطابق چائے میں موجود پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کم کرنے اور خون کی شریانوں کی صحت برقرار رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

محققین نے واضح کیا کہ نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور چائے کے فوائد کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

Leave a reply