پی ٹی رہنما کی نو مئی واقعہ میں شناحت

0
53

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔

ملزم خالد گجر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت نے ملزم خالد گجر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا کیا ۔

عدالت نے ملزم کو یکم فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

تفتیشی افسر انسپکٹر میاں اسلم نے ملزم خالد گجر کو عدالت میں پیش کیا ۔

تفتیشی افسر کیمطابق ملزم خالد گجر کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ، ملزم خالد گجر عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے ، ملزم خالد گجر کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے ۔

ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے ۔

Leave a reply