پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن طیبہ راجہ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےدو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شناخت پریڈ میں زیادہ تر گواہ درخواست گزار کو شناخت نہیں کرسکے ، پراسکیوشن نے درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت اکھٹے نہیں کیے ، پراسکیوشن کے گواہوں کے مطابق درخواست گزار جناح ہاؤس کے اندر داخل نہیں ہوئی بلکہ درخواست گزار جناح ہاؤس کے باہر افشاں چوک پر کھڑی رہی ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق فرانزک رپورٹس ،پی ایف ایس اے سمیت دیگر رپورٹس میں کوئی مواد موجود نہیں ، ٹرائل کورٹ گواہوں کے بیانات کے بعد الزامات کی سچائی سے متعلق جائزہ لے گی ، یہ معاملہ مزید انکوئری کا ہے ، درخواست گزار جب سے گرفتار ہے اس وقت سے جیل میں ہے ، عدالت درخواست گزار کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے ۔

Leave a reply