پی ٹی آئی راہنما کی ضمانت منظور

0
121

ہاٹ لائن نیوز : مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مرادان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی ضمانت 90 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم پولیس نے انہیں ایک بار پھر گرفتار کرلیا تھا۔ اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔

Leave a reply