قومی ٹیم کے ساتھ کوئی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف

0
123

ہاٹ لائن نیوز : دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شان مسعود کی قیادت میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے پاس دورہ آسٹریلیا کے لیے ڈاکٹر موجود نہیں، ڈاکٹر سہیل سلیم کا نام انتظامیہ کے 17 ارکان میں شامل ہے اور ڈاکٹر سہیل سلیم ویزہ مسائل کے باعث 14 دسمبر کو کوپرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فزیو تھراپسٹ کلف ڈکن اور میسور ملنگ پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای جانے والی انڈر 19 ٹیم کے منیجر ٹیم کے ساتھ نہیں گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد انڈر 19 ٹیم کے منیجر ہیں جو پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے بطور منیجر ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکتے۔

Leave a reply