پی سی بی کا ایکشن، فاسٹ بولر کو لیول ون خلاف ورزی پر سزا

0
25
پی سی بی کا ایکشن، فاسٹ بولر کو لیول ون خلاف ورزی پر سزا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر میچ کے دوران لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان پر یہ جرمانہ لگایا گیا۔
یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا، جہاں محمد علی کو کھیل کے وقار کے منافی عمل کا مرتکب قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی سنسنی خیز مقابلے میں حیدر آباد کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Leave a reply