گیس نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

0
125

ہاٹ لائن نیوز : سوئی ناردرن نے گیس کے نرخوں میں مزید 131 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ انہوں نے گیس ٹیرف میں اضافے کا معاملہ سنا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا موقف پیش کیا۔

سوئی ناردرن نے یکم نومبر سے گیس کے نرخوں میں پہلے ہی اضافے کے بعد گیس کی قیمتوں میں مزید 131 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہوگی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان حکومت کرتی ہے لیکن ہمارے لیے صارفین کا مفاد اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply