پی ایس ایل 2024: آج دو میچ کھیلے جائیں گے

0
71

پی ایس ایل 2024: آج دو میچ کھیلے جائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : لاہور پی ایس ایل 2024 سیزن 9 کے دوسرے روز آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں دوپہر کو قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔

جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، کرکٹ شائقین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، سی سی پی او لاہور، آر پی او ملتان سیکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیں۔ پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس پہلے سے بہتر، پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے تمام اداروں، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس کی ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر گشت کے ساتھ مربوط ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم، رہائش سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہر وقت نگرانی کی جائے، پولیس اہلکار ڈیوٹی پوائنٹس پر ہائی الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، شہریوں کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

Leave a reply