بشری بی بی کو کن مقاصد کے لیے قید کیا گیا؟

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما سینئر وکیل حامد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس انداز سے ٹرائل ہو رہا ہے تحقیقات کیسے ہورہی ہیں ؟ہماری عدلیہ درست کام نہیں کر رہی ، حیرت ہے دو دن میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ان اٹھارہ گواہوں پر جرح بھی کر لی گئی ، اس وقت اعلی عدلیہ ایسے معاملات پر نوٹس نہیں لے رہی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کوئی جاکر عدالت کو بتائے عدالت کو خود انسانی حقوق پر نوٹس لے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریض اور ضعیف خاتون ہیں ، بشری بی بی کو پتہ نہیں کن مقاصد کیلئے بنی گالہ قید کیا گیا ہم وکلاء ہیں مشکل حالات میں بھی عدلیہ کے ایسے حالات نہیں دیکھے ، ایسے فیصلے کینگرو کورٹس کرتی ہیں جنہیں عدالتیں نہیں مانا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز مجبور ہیں ان سے ایسے فیصلے لئے جارہے ہیں ، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے امیدواروں سے ابھی کاغذات نامزدگی طلب کئے گئے ہیں ۔

Leave a reply