سابق کرکٹر کی بہن کا انتقال

0
82

ہاٹ لائن نیوز: سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بہن کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

گزشتہ رات شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس کے لیے دعا کریں کہ اللہ اسے جلد صحت یاب کرے اور لمبی صحت والی زندگی عطا کرے۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی بہن سے ملنے واپس جارہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی بہن کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

Leave a reply