پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی درخواست ناقابل سماعت قرار

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی قصور پولیس کیخلاف دائر درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چوہدری منظور احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

ڈی پی او قصور طارق عزیز کا جواب سرکاری وکیل خواجہ محسن نے عدالت میں داخل کرواتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار ہمیں مطلوب نہیں،درخواست گزار کو ہراساں نہیں کیا،چوہدری منظور احمد کے بھائی پر مقدمہ نومبر 2023 میں درج کیا گیا۔

درخواست گزار نے پولیس کو بلیک میل کرنے کے لیے درخواست دائر کی،لگائے گے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں،الیکشن کے دوران پولیس نے قانون اور رولز کے مطابق کام کیا۔

درخواست گزار کے بھائی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے،ایس پی انوسٹی گیشن مقدمے کی تفتیش کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں دائر درخواست نمٹا دی ۔

Leave a reply