پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

0
35

ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں سینیٹ الیکشن کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا پارلیمانی وفد پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ پہنچا۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ کی خالی نشستوں پر 14 مارچ کو انتخابات ہو رہے ہیں، بلوچستان سے سینیٹرز کی تین نشستیں خالی ہوئی تھیں، جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان میں حمایت مانگ لی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سینیٹ کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اچھی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے اراکین بلامقابلہ آئیں گے، اگر مقابلہ ہوا تو بھی نہ ہونے کے برابر ہوگا، جب گیلانی الیکشن لڑیں گے تو ہم ان کی حمایت کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کا وفد آیا ہے۔ ہم مولانا فضل الرحمان سے دو تین بار مل چکے ہیں اور پارلیمنٹ میں ساتھ چلیں گے۔

Leave a reply