شین واٹسن نے بھاری فیس مانگ لی

0
57

ہاٹ لائن نیوز : سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بھاری رقم مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے ہیں جب کہ وہ عہدے پر رہتے ہوئے بھی زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے وقت نہیں لے رہے تھے جب کہ پی سی بی انہیں کوچنگ کے لیے لاکھوں روپے ادا کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ بورڈ نے مائیک ہیسن سے بھی بات کی ہے، انہوں نے بھی ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

Leave a reply