پیٹرول پر 125، ڈیزل پر 112 روپے اضافی بوجھ، دستاویزات نے تہلکہ مچا دیا

0
22
پیٹرول پر 125، ڈیزل پر 112 روپے اضافی بوجھ، دستاویزات نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بنیادی لاگت کے مقابلے میں لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کے باعث نمایاں اضافہ برقرار ہے۔

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 125 روپے 42 پیسے کا اضافہ مختلف محصولات اور مارجنز کی مد میں شامل ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 17 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپےاور 16 پیسے انلینڈفریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپےاور 87 پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کامارجن اور 8 روپےاور 64 پیسے ڈیلرزمارجن شامل ہیں۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یوں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 112 روپے 54 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 53 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply