پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

0
29
پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جو اس سے قبل 389 روپے 14 پیسے تھی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 422 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 424 روپے 04 پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a reply