مودی سرکار نے افواج کو ہر سطح پر کاروائی کی اجازت دے دی

0
138
مودی سرکار نے افواج کو ہر سطح پر کاروائی کی اجازت دے دی

مودی سرکار نے افواج کو ہر سطح پر کاروائی کی اجازت دے دی

بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کا سلسلہ تیز کر دیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کو “کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف” کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس مسلسل جاری ہے، اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور حکمت عملی پر مبنی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

بھارت نے سرحدوں پر جدید جیمنگ سسٹمز کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا ہے، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے آبی وسائل کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے کے اشارے دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، البتہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

Leave a reply