
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اس سے قبل پیر، منگل اور بدھ کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔









