فرح گوگی نئی مصیبت میں پھنس گئی

0
76

ہاٹ لائن نیوز: گوجرانوالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے فرح گوگی اور اس کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقدمے میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو دکانی خریدی تھیں جنہیں فرح گوگی اور ان کے شوہر نے جعلی دستاویزات بنا کر کسی اور کو منتقل کر دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے فرح گوگی کے خلاف شکایات لے کر حکام سے رجوع کیا تھا۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بکنگ جاری رکھی گئی، نہ قبضہ ملا ، نہ رقم واپس کی گئی، مالکان بڑی رقم جمع کر کے ملک سے فرار ہو گئے، لہذا ان پر فوری کارروائی کی جائے۔

Leave a reply