
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے، جب کہ اس سے پہلےڈیزل 3سو93 روپے 66 پیسےفی لیٹر میں دستیاب تھا۔









