پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
99

ہاٹ لائن نیوز : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 5.49 ڈالر کمی سے 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کمی سے 100.05 ڈالر ہوگئی۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 289.79 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Leave a reply