امریکہ کی اسرائیل کو گولوں کی فراہمی

0
96

ہاٹ لائن نیوز : جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد امریکا اسرائیل کو فوری طور پر تیرہ ہزار ٹینک گولے فروخت کرے گا۔

محکمہ خارجہ نے کانگریس کو 14,000 گولوں کی فروخت کے بارے میں مطلع کیا، جس کی مالیت $106.5 ملین ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس کو ایک ہنگامی خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔

عام طور پر ہتھیاروں کی فروخت سے پہلے کانگریس کی منظوری درکار ہوتی ہے لیکن گولہ بارود کی فروخت کو بھی کانگریس کی منظوری سے مستثنیٰ قرار دیا گیاہے۔

یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی جہازوں کو اسرائیل پہنچنے کی اجازت نہیں دے گا، ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لیے امداد میں اضافہ نہیں کیا گیا تو اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

Leave a reply