حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کر دی، پیٹرول پر کمی اور ڈیزل پر اضافہ

0
5
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کر دی، پیٹرول پر کمی اور ڈیزل پر اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرحوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی کم جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی شرح میں 10 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 102.17 روپے سے کم ہو کر 91.34 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

اس کے برعکس ڈیزل پر لیوی کی مد میں 10 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی شرح 58 روپے سے بڑھ کر 68.93 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پیٹرولیم شعبے سے متعلق مالیاتی حکمتِ عملی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ تاہم مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی شرح 20.36 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کے موجودہ نظام کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے مختلف مصنوعات پر شرحوں میں ایڈجسٹمنٹ کی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول پر بوجھ کم جبکہ ڈیزل پر نسبتاً زیادہ لیوی عائد کی گئی ہے۔

دریں اثنا حکومت نے حالیہ قیمتوں کے تعین میں پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی بھی کی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 381.78 روپے جبکہ ڈیزل 380.78 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی لیوی اور قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

Leave a reply