پھیپھڑوں کے کینسر کی اموات کی شرح کو نصف کرنے والی دوا تیار 

0
87

ہاٹ لائن نیوز : ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے لیے استعمال ہونے والی گولی بیماری کے دوبارہ ہونے کے امکانات کے ساتھ پانچ سال کے اندر موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے تین سال کے دوران 682 افراد کا تجربہ کیا۔ 339 لوگوں کو اوسیمرٹینیب دیا گیا اور 343 لوگوں کو پلیسبو دیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو یہ دوا دی گئی ان میں بیماری کے دوبارہ ہونے کے امکانات 85 فیصد تھے جبکہ علاج کے پانچ سال کے اندر مرنے کا امکان آدھا رہ گیا تھا۔

کینسر کے ماہرین نے تحقیق میں سامنے آنے والے ڈیٹا کو دیکھ کر دوا کو انقلابی قرار دیا ہے۔

یہ گولی، جسے امریکی ڈرگ چیف نے منظور کیا ہے، پھیپھڑوں کے ٹیومر کی جینیاتی ذیلی قسم میں مبتلا مریضوں کو دی جائے گی ۔

Leave a reply